تازہ ترین
  • بریکنگ :- ایف اےٹی ایف کاپیرس میں اجلاس
  • بریکنگ :- پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان گرےلسٹ میں رہےگا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان نےنئےایکشن پلان پربہترعملدرآمدکیا،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان نے 27میں سے 26 اہداف پورےکیے،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- پاکستان نےایشیاپیسفک گروپ کے 34میں سے 30اہداف پرعمل کیا،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- پاکستان میں مانیٹرنگ کانظام بہترہواہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- پاکستان کواینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعملدرآمدمزیدبہتربناناہوگا،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےمشترکہ کوششیں کررہےہیں،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پنڈوراپیپرزنےبھی معاونت کی،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- آف شورکمپنیوں میں سرمایہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- آف شورکمپنیوں میں منی لانڈرنگ کےسرمائےکاجائزہ لیں گے،مارکس پلیئر
  • بریکنگ :- مالی،اردن اورترکی نےمانیٹرنگ نظام بہترکیاہے،صدرایف اےٹی ایف
  • بریکنگ :- ترکی کومنی لانڈرنگ کیخلاف قوانین پرعملدرآمدبہترکرناہوگا،مارکس پلیئر

ہونڈا کا 19 سالوں میں تمام گاڑیاں 100 فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان

Published On 24 April,2021 05:48 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کی معروف کمپنی ہونڈا نے اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں سو فیصد الیکٹرک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہونڈا کمپنی نے اعلان کیا کہ 2040ء تک تمام بننے والی گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائڈروجن سے چلائی جائیں گی۔

ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقیناً مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کے لیے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کے اگلے 19 سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030ء تک 40 فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ 80 فیصد 2035 تک فروخت کی جائیں گی۔ 2040 تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام فروخت الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں پر مبنی ہوگی۔

ہونڈا نے اپنا ہدف مکمل کرنے کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہونڈا کا یہ بیان جاپانی وزیراعظم یوشیہدے سوگا کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے 2030 تک ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 46 فیصد کم کرنے کا کہا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کے بعد دیگر ممالک نے بھی اس مسئلے کی طرف ایک مرتبہ پھر اپنی توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے۔