ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Published On 29 November,2021 10:12 pm

سان فرانسسکو:(دنیا نیوز)ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کے استعفیٰ دینے کے بعد چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال کو سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خبر سامنے آنے پر ٹوئٹر کے شیئرز کی مالیت میں یکدم 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
 

Advertisement