میٹا پر عوام کا میڈیکل ڈیٹا استعمال کرکے فیس بک پر اشتہارچلانے کا الزام

Published On 05 August,2022 10:44 am

نیویارک: (دنیا نیوز) میٹا پر عوام کے میڈیکل ڈیٹا کو استعمال کرکے فیس بک پر اشتہارچلانے کا الزام لگ گیا۔

امریکا کے سرفہرست سو میں سے تینتیس ہسپتالوں کے میڈیکل ڈیٹا کا استعمال مریضوں کی رضامندی کے بغیر فیس بک پر اشتہارات چلانے کیلئے کیا گیا۔

دو میں سے ایک مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ طبی معلومات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو اور ڈیگنٹی ہیلتھ کے مریضوں کے پورٹلز سے فیس بک کو بھیجی گئیں ۔
 

Advertisement