خبردار! ہیکرز 12نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے معلومات چرانے کیلئے متحرک

خبردار! ہیکرز 12نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے معلومات چرانے کیلئے متحرک

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے جن کے ذریعے ہیکرز اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کر کے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے، مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کابینہ مراسلے میں معروف اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے موبائل فون سکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔