میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ واٹس ایپ بھی ویب ورژن کا حصہ بن گیا

Published On 14 May,2024 05:52 pm

نیویارک :(دنیانیوز )گوگل اور اوپن اے آئی کی جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں بالادستی کے خاتمے کے لیے میٹا نے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے لیے اپریل 2024 میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا۔

اب اس اے آئی چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے، اس اے آئی چیٹ سے تحریری سوالات کے جواب جاننے کے ساتھ ساتھ صارفین تصاویر بھی تیار کروا سکیں گے،اس کے لیے میٹا اے آئی چیٹ کو اوپن کرکے Imagine لکھ کر اپنے ذہن میں موجود تصویر کے لیے ہدایات دیں۔

تمام تصاویر پر میٹا اے آئی کا واٹر مارک بائیں جانب نیچے موجود ہوگا تاکہ ان کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے،واٹس ایپ کے ویب ورژن میں میٹا اے آئی تک رسائی بائیں جانب ایک جامنی رنگ کے دائرے پر کلک کرنے سے ہوگی، اسی طرح کسی بھی چیٹ پر @ لکھنے پر اوپر میٹا اے آئی کا آپشن آجائے گا۔

خیال رہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کمپنی کے نئے لاما ماڈل 3 پر مبنی ہے جو معیاری تصاویر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ کو بھی زیادہ بہتر دکھاتا ہے۔