کورونا سے انتقال کرنیوالا ’میئر‘ پھر الیکشن جیت گیا

کورونا سے انتقال کرنیوالا ’میئر‘ پھر الیکشن جیت گیا

نیوز ایجنسی کے مطابق ڈیوسلو نامی قصبے کے آنجہانی میئر آئن الیمان کا کورونا کے باعث 17 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا، انہوں نے کاسٹ شدہ 1600 ووٹوں میں سے 1057 ووٹ حاصل کئے۔

مقامی حکام کے مطابق ان کے انتقال سے قبل بیلٹ پیپر شائع ہو چکا تھا ، اس لئے ان کا نام ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد آئن الیمان کے حامیوں نے ان کی قبر کے گرد جمع ہو کر ان کی فتح کا جشن منایا۔