سانتا کلاز ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

Published On 24 December,2020 08:48 am

کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانتا کلاز کا روپ دھارنے والا شخص بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا۔

شہری نے کرسمس کی آمد کے پیش نظر سانتا کلاز کے کپڑے زیب تن کئے اور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کرنے کیلئے نکلا۔ سانتا کلاز نے فضا سے ٹافیاں تقسیم کرنے کا ارادہ کیا جس کیلئے اُس نے اپنا ذاتی ایئر کرافٹ استعمال کیا۔

سانتا کلاز نے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے بچوں کیلئے ٹافیاں پھینکیں کہ اسی دوران اُس کا پیرا شوٹ بجلی کے تاروں میں پھنس گیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے رضاکاروں نے کرین اور سیڑھی کی مدد سے تاروں میں پھنسے سانتا کلاز کو ریسکیو کیا اور پھر اُسے ہسپتال منتقل کیا۔ خوش قسمتی سے سانتا کلاز کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں۔
 

Advertisement