واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایسے گھر کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا جس میں 7 قید خانے بنے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورماؤنٹ میں ایسا گھر فروخت کیا جا رہا ہے جو ماضی میں جیل رہ چکا ہے جس میں 7 قید خانے ابھی بھی موجود ہیں۔
اپنی نوعیت کے اس انوکھے گھر نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرلی ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ گھر 1969 میں جیل تھا، جہاں اب کئی حصوں کی مرمت کی گئی ہے اور اس گھر میں 7 قید خانوں کے علاوہ چار بیڈ رومز، دو باتھ رومز اور خوبصورت کچن موجود ہے۔