نظامِ شمسی کا سب سے دُور، چھوٹا سیارہ دریافت

نظامِ شمسی کا سب سے دُور، چھوٹا سیارہ دریافت

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کیا تھا لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے ۔مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ‘‘فار فار آؤٹ’’ اور نیپچون کے مدار ایک دوسرے سے قریب آتے رہتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ فار فار آؤٹ کا مدار اتنا زیادہ لمبوترا اور بیضوی ہوگیا ہے ۔فار فار آؤٹ پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے ۔