’ہم ساتھ ساتھ ہیں’: شہری اور کبوتر کی دوستی، ویڈیو دیکھئے

’ہم ساتھ ساتھ ہیں’: شہری اور کبوتر کی دوستی، ویڈیو دیکھئے

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زاویر بوگے نے ریٹائرمنٹ کے بعد اس کبوتر کو پالا جس کا نام انہوں نے ’بلانچون‘ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبوتر کے ساتھ رہنے کی خواہش ہے کیونکہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔

زاویر بوگے کو یہ کبوتر گھر کے پاس زمین پر گرا ملا، جو بلی کے حملے سے بچ کر بھاگا تھا۔ انہوں نے اسے اٹھایا نہیں تھا اور گھر لوٹ گئے۔

لیکن جب انہوں نے اپنی بیوی سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ کبوتر کے بچے کو اٹھایا کیوں نہیں۔ اس طرح وہ واپس گئے اور کبوتر کو اٹھا کر گھر لے آئے۔ میں بلانچون کو اپنی جیب میں ڈال کر گھر لے آیا۔

لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کبوتر کی ٹریننگ کیسے کی تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ اس میں کوئی مہارت نہیں ہے بلکہ باہمی احترام ہے جس کی وجہ سے کبوتر کا ان کے ساتھ لگاؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جانور کے ساتھ رشتہ قائم کر سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صبر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ وہ کس طرح زندگی گزارتے ہیں۔