دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

Published On 20 July,2021 06:36 pm

برطانیہ: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا۔

بھارت میں دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا جو دراصل بے دھیانی میں لگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دلہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دلہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے تھپڑ سے دلہن کے چہرے سے مکھی تو اڑ گئی لیکن بعد ازاں دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے دلہن سے معذرت بھی کی۔
 

Advertisement