شادی کے موقع پر گھوڑا دلہے کو لیکر فرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کے موقع پر گھوڑا دلہے کو لیکر فرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ دلہا جب گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر بارات لایا تو کسی شرارتی بچے نے اس کے قریب پٹاخہ جلادیا جس سے وہ بِدک گیا اور دلہے کو لے کر ہی فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑے پر سوار دلہا ڈر اور خوف کے ساتھ گھوڑے کی سواری کرتا رہا، کہیں کہیں گھوڑے سے اترنے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی بھاگتے گھوڑے کے پیچھے دوڑ لگائی لیکن 4 کلومیٹر دور جا کر گھوڑا قابو میں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام واقعے میں دولہے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔