نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر دلہن کی عروسی لباس میں پش اپس لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شادی کے روز رسومات اور پہنے جانے والے کپڑوں میں کچھ غیر معمولی کردکھانے کی خواہش تو ہر لڑکی میں پائی جاتی ہے لیکن دلہن جیسی خواہش یا پریکٹس شاید ہی اب تک کسی نے کی ہو۔
جب بھی کبھی کوئی لڑکی دلہن بنتی ہے تو خواہش ہوتی ہے کہ وہ بات کم کرے، ملے جلے کم تاکہ میک اپ اور عروسی لباس خراب نہ ہو جائے۔
تاہم بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ایک بھارتی دلہن کی ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیاہے۔
وائرل ویڈیو میں لال رنگ کے خوبصورت عروسی لہنگے میں تیار دلہن کو زمین پر پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فٹنس ٹرینر آنا اروڑا کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔