دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر،قد صرف 3فٹ 4انچ

دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر،قد صرف 3فٹ 4انچ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ کا اندراج کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کتاب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک بھارتی ایتھلیٹ کو جس کا قد تین فٹ چار انچ ہے اسے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں دنیا کا پستہ قامت ترین امیدوار قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق25 سالہ پراتک وتھل موہیت نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا اور اس حوالے سے 2016 میں ایک مقابلے میں شرکت کی۔

پراتک نے مزید بتایا کہ اس کا خاندان بہت خوش ہے اور اس پر فخر کرتا ہے جب کہ اس کے دوست اس کی کافی مدد و تعاون کرتے ہیں۔

پراتک وتھل موہیت کے بازو اور ٹانگیں پیدائشی طور پر غیر معمولی چھوٹے ہیں۔ بعدازاں اس میں جسم کے بڑھنے والے ہارمونز کی کمی (جوفزم) بیماری کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھوں پر تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ ٹانگوں سے محروم نوجوان کے نام

اس نے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے اسے مشورہ دیا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرے کہ وہ دنیا کا پستہ قامت ترین باڈی بلڈر ہے جس پر اس نے گنیز سے رابطہ کیا تاہم گنیز نے کورونا وبا کے باعث کافی تاخیر سے اس کی تصدیق کی۔