35 سال خدمات سرانجام دینے پر امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

35 سال خدمات سرانجام دینے پر امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

امریکی نجی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ آہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا، وہ ان کیلیے بہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا بڑا اعزاز دیا ہے۔