دلہانوٹ گننے میں ناکام، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

دلہانوٹ گننے میں ناکام، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرخ آباد میں ایک دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو عین شادی کے دوران اس وجہ سے مسترد کردیا کہ وہ دس روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن پارہا تھا، 21 سالہ دلہن کے اہلِ خانہ کے لیے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی کرانے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھروالوں کو دولہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا، اس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اور اس دوران دونوں خاندانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی ہوئی۔

دلہن والوں نے آزمائش کے طور پر دولہے کو دس دس کے 30 نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا، 23 سالہ دولہا کئی کوششوں کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا، اس کے بعد دولہن والوں نے کہا کہ لڑکا دماغی طور پر بے حد کمزور ہے۔

اس موقع پر دلہن کے بھائی موہت نے بتایا کہ ہم نے بھروسے کےعزیزوں کے مشورے پر کسی تصدیق کے بغیر شادی طے کردی تھیم ہمیں لڑکے کی دماغی اور جسمانی حالت پر شک گزرا تو اسے ایک آسان ٹیسٹ سے گزارا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔