اوہائیو: (ویب ڈیسک) 77 سالہ امریکی خاتون نے چند روز قبل باضابطہ طور پر خود سے ہی شادی کر لی۔
ڈورتھی عروف ’ڈوٹی‘ نے شادی کے بعد کہا کہ زندگی اب مجھ سے ہی متعلق ہے اور آج کا دن میرے لئے خاص ترین دن بھی ہے، شادی کی تقریب ان کے ایک دوست کے گھر پر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک جانب بہت مضطرب تھیں تو انہیں خوشی بھی تھی کہ آج ایک یادگار دن ہے۔
ان کی شادی اوہائیو کے ایک کمیونٹی ہال میں ہوئی جہاں ان کے دوست اور اہلِ خانہ کے افراد بھی تھے، اگرچہ خاتون نے 1965 میں شادی کی تھی لیکن 9 برس بعد طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد انہوں نے شادی کا نہیں سوچا لیکن اب خود سے بیاہ رچایا ہے۔
تاہم ڈورتھی کی بیٹی نے ان کیلئے لباس خریدا، پھول پسند کئے اور کھانے تیار کئے تھے، اس موقع پر 2 منزلہ سفید کیک بھی تیار کیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل انہیں خیال آیا کہ 40 سال سے زائد وہ شادی کے بغیر ہیں تو کیوں نہ کوئی خاص قدم اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال کے بعد اب خود سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں۔