دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کیلئے بالوں کے 1000 بنڈل،اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا، دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کیلئے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا، وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔

نائیجیرین خاتون ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً 8 سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔