سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں شرحِ پیدائش میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے رشتے کرانے کا انتظام شہری حکومت نے سنبھال لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیونگنم شہر میں شہری حکومت کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں گرتی ہوئی شرحِ پیدائش میں اضافہ کرنا ہے۔
اس پروگرام کو’بلائنڈ ڈیٹنگ’ (ایسے دو افراد جن کی ملاقات کبھی نہ ہوئی ہو) کا نام دیا گیا ہے، جس میں 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کو بلایا گیا تھا، جہاں ان کو ایک ساتھ بٹھایا گیااور ان کی تربیت کی گئی۔
شہری حکومت کے لیے کام کرنے والی 36 سالہ لی یومی نے کہا کہ ایونٹ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے انہیں تین بار درخواست دینا پڑی، انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنا سخت مقابلہ ہوگا۔
رواں سال پروگرامز کے پانچ مرحلوں کے بعد 460 میں سے 198 افراد نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہم سفر کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔
جنوبی کوریا کی شرح افزائش گزشتہ سال 0.78 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے، جو انتہائی تشویش کا باعث ہے اور یہ تصور کیا جاتا ہے یہاں ہرعورت کم بچے پیدا کرتی ہے۔