امریکا میں گھوڑے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

امریکا میں گھوڑے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ گھوڑا جس کا نام گرنگو ہے نے اپنی مالکن لارین زیپیڈا کی تربیت کے نتیجے میں ریکارڈ بنایا۔

لارین نے اسے ناچنے، گیند کو لات مارنے، جھنڈا لہرانے، گھنٹی بجانے اور حتیٰ کہ اپنی ناک سے کی بورڈ چلانے جیسے منفرد ہنر سکھائے۔

گرنگو نے یہ تمام 38 کرتب صرف 2 منٹ اور 47 سیکنڈ میں مکمل کئے۔

گھوڑے کی مالکن لارین زیپیڈا کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ گرنگو کی یہ کامیابی گھوڑوں کی تربیت کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔