چینی ریسٹورنٹ کا قے کرنے والوں سے اضافی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

چینی ریسٹورنٹ کا قے کرنے والوں سے اضافی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

ریسٹورنٹ کے باہر نصب بورڈ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی گاہک ضرورت سے زیادہ کھانے کے باعث قے کرتا ہے تو ریسٹورنٹ کو حق حاصل ہوگا کہ وہ صفائی اور دیگر نقصانات کے ازالے کے لیے اضافی رقم وصول کرے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نہ صرف صفائی کے نظام بلکہ دیگر گاہکوں کے تجربے اور سروس کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بروقت سروس اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، اس لیے گاہکوں سے تعاون کی توقع کی جاتی ہے تاکہ دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگرچہ انتظامیہ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ قے کرنے والے گاہکوں سے کتنی اضافی فیس وصول کی جائے گی، تاہم ریسٹورنٹ میں بوفے کی قیمت عام دنوں میں 16.90 یورو جبکہ مخصوص اوقات اور دنوں میں 23.90 یورو مقرر ہے۔