دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت

دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت

مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پرائرکٹورس گیگاس نامی یہ بچھو تقریباً 1 میٹر لمبا تھا، جبکہ اس کے پنجوں کی لمبائی تقریباََ 16 سینٹی میٹر تھی۔

محققین کا کہنا ہے کہ جب زمین پر زندگی ابھی نسبتاً ابتدائی مراحل میں تھی اور یہاں پر چھوٹے کیڑے مکوڑوں کا غلبہ تھا تب یہ بچھو سیلابی میدانوں میں رہا کرتا تھا۔

محققین کے مطابق یہ نئی دریافت پیچیدہ زمینی ماحولیاتی نظام، جیسے کہ جنگلات کے ظہور سے بہت پہلے کیڑے مکوڑوں کی ارتقائی تاریخ میں نئے پہلو و حقائق پیش کرتی ہے۔