چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے فٹ بال کا سامان لینے ماؤنٹ جولیٹ جا رہی تھیں، دورانِ سفر انہوں نے گاڑی کے بونٹ پر ایک بڑا سانپ دیکھا، تاہم کچھ دیر بعد ان کے شوہر نے تصدیق کی کہ وہ واقعی سانپ ہے۔

خاندان نے گاڑی سڑک کے کنارے روکنے کی کوشش کی تاکہ سانپ کو گاڑی سے نکالا جا سکے، تاہم گاڑی مکمل طور پر رکنے سے پہلے ہی سانپ نے چھلانگ لگا دی اور وہاں سے نکل گیا۔

ٹینیسی وائلڈ لائف ریسورسز ایجنسی کی حیاتیاتی تنوع کی ماہر میلوری ٹیٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا سانپ بظاہرگرے ریٹ سنیک تھا، یہ سانپ زہریلا نہیں ہوتا اور ٹینیسی میں عام پایا جاتا ہے۔

چلتی ہوئی گاڑیوں کے بونٹ یا ونڈ سکرین پر سانپ نظر آنے کے واقعات اس سے قبل بھی سامنے آ چکے ہیں، 2023 میں امریکی ریاست اوکلاہوما کے علاقے دی ولیج میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جہاں مقامی پولیس نے سانپ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔