چین میں خاتون نے چھتری کی مدد سے بلی کی جان بچا لی

چین میں خاتون نے چھتری کی مدد سے بلی کی جان بچا لی

رپورٹس کے مطابق گوانگشی کے علاقے میں خاتون باہر کھڑی تصویر بنا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک بلی اچانک اوپر سے نیچے گرنے لگی، بلی کو گرتا دیکھ کر خاتون نے اسے اپنے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

خوش قسمتی سے خاتون کے ہاتھ میں کھلی ہوئی چھتری موجود تھی، بلی چھتری پر آ گری، جس نے عارضی طور پر سیفٹی نیٹ کا کام کرتے ہوئے اسے براہِ راست زمین سے ٹکرانے سے بچا لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بلی قریبی گھر کی پالتو تھی اور اسے غلطی سے رات بھر گھر سے باہر چھوڑ دیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین خاتون کی بروقت کوشش اور بلی کے محفوظ رہنے پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔