دبئی میں بارش سے معمولات زندگی متاثر، سکولوں میں جلدی چھٹی دیدی گئی

Last Updated On 11 November,2019 05:04 pm

دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے، حکام نے سکولوں میں جلدی چھٹی کر دی۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، دبئی کے متعدد علاقوں میں تیز بارش کے باعث سکولوں میں جلدی چھٹی کردی گئی، فجیرہ میں کئی سڑکیں زیرآب آ گئیں جبکہ ٹریفک حادثات کی بھی اطلاعات ہیں۔

شارجہ اور فجیرہ میں موسلادھار بارش کے سبب موسم خنک ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بارش کاسلسلہ 3 روزتک جاری رہےگا جس کے سبب عوام کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے نکلنے سے احتیاط برتیں۔
 

Advertisement