امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ

امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارے کے پرواز بھرتے ہی انجن سے دھواں اُٹھنے لگا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں پائلٹ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے