دنیا بھر میں کورونا سے مزید 5 ہزار 901 اموات، بھارت میں ریکارڈ 84 ہزار مریض‌ سامنے آگئے

Published On 04 September,2020 10:50 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مزید 5 ہزار 901 افراد ہلاک ہو گئے۔ مزید 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، بھارت میں ریکارڈ 84 ہزار کیسز سامنے آئے۔

امریکا میں 44 ہزار، برازیل میں بھی 44 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ارجنٹائن میں 12 ہزار، فرانس میں 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔

امریکا میں مزید ایک ہزار 94، بھارت میں ایک ہزار 83، برازیل میں 830 اور میکسیکو میں 575 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی۔
 

Advertisement