مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شو پیاں کے علاقے چکورا میں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ۔ غاصب فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی ۔

ضلع گاندر بل میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک بزرگ کشمیری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا ۔