سعودی سپر مارکیٹوں کا ترک مصنوعات کا بائیکاٹ

سعودی سپر مارکیٹوں کا ترک مصنوعات کا بائیکاٹ

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اور دیگر مصنوعات کے ترک برآمدکنندگان نے سعودی عرب سے آرڈرز میں غیر ضروری تاخیر کی شکایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ریاض کی ترک درآمدات کو روکنے کی کوششیں عالمی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

ریاض کی بیشتر سپر مارکیٹوں کی الماریوں سے ترک مصنوعات ہٹا دی گئی ہیں تاہم بعض سپر سٹور مالکان کے مطابق موجودہ سٹاک ختم ہونے تک وہ ترک مصنوعات کی فروخت جاری رکھیں گے۔