فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، ایران، قطر، او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل کا شدید اظہار برہمی

فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، ایران، قطر، او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل کا شدید اظہار برہمی

فرانسیسی صدر کے توہین آمیز اور مسلم مخالف اقدامات، اسلامی دنیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ گیا، ترک صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو ایک بار پھردماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی فرانسیسی اقدامات کی مذمت کی اور انہیں نفرت کا پرچار قرار دیا۔ قطر، کویت، او آئی سی اور خلیج تعاون تنظیم نے بھی فرانسیسی صدر کو اسلام دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا۔

فلسطین میں حماس اور جہاد اسلامی سمیت مختلف تنظیموں نے اسلامی مقدسات کے دفاع کا عہد کیا، مصر میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب، لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین، یمن کے وزیر مذہبی امور، اردن میں اخوان المسلین جبکہ شام کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدر میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اسلامی دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، کویت کے سپر اسٹور نے تمام فرانسیسی مصنوعات ریکس سے ہٹا دیں،
قطر اور تیونس میں بھی متعدد کمپنیز نے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔