تازہ ترین
  • بریکنگ :- اتوارکو پشاور میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے ، عمران خان
  • بریکنگ :- پرسوں تاریخ مل جائے گی تاکہ سب جانے کی تیاری کرلیں،عمران خان
  • بریکنگ :- پرسوں تاریخ دوں گا کہ مارچ کب کرنا ہے،عمران خان
  • بریکنگ :- 25سے29 مئی کےدرمیان لانگ مارچ کا فیصلہ کروں گا،عمران خان
  • بریکنگ :- اسلام آباد مارچ میں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوگا،عمران خان
  • بریکنگ :- اسمبلی کب تحلیل اور الیکشن کب ہوں گے؟صرف یہی مطالبہ ہوگا،عمران خان

ترکی میں زلزلے سے تباہی: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی

Published On 02 November,2020 11:06 am

ازمیر: (دنیا نیوز) ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی، ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹے کی کوشش کے بعد 70 سالہ شہری کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔

زلزلے کے بعد ازمیر شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ جمعے کے روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

مختلف حادثات میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تاہم متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ 36 گھنٹے تک ملبے تلے دبے 70 سالہ شخص کو ریسکیو ٹیم نے زندہ نکال لیا۔ ہزاروں افراد خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جن میں خوارک تقسیم کی جا رہی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ازمیر کے بہن بھائیوں کے زخم بھرنے کی پوری کوشش کریں گے۔