کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، زخمیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکے کا ٹارگٹ رکن اسمبلی حاجی خان محمد تھے جو بال بال بچ گئے۔