دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غیرملکی تاجروں، طبی ماہرین، سائنسدانوں، مصنفین اور باصلاحیت ہنر مند افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قانون میں اس ترمیم میں غیرملکی کے لیے دہری شہریت رکھنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ اس ترمیم کا مقصد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ملک کی ترقی اور تعمیر میں شامل کرنا اور ان افراد کے معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے قوانین میں ترمیم کی ہیں جن کے تحت سرمایہ کار، طبی ماہر، سائنسدان، انجینیئر، آرٹسٹ، مصنف یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گا۔
We adopted law amendments that allow granting the UAE citizenship to investors, specialized talents & professionals including scientists, doctors, engineers, artists, authors and their families. The new directives aim to attract talents that contribute to our development journey.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں طریقہ کار بتاتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ، اماراتی عدالتیں اور ایگزیکیٹو کونسلز مذکورہ شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کو شہریت کے لیے نامزد کریں گی جب کہ امارات کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو اپنے وطن کی شہریت رکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔
The UAE cabinet, local Emiri courts & executive councils will nominate those eligible for the citizenship under clear criteria set for each category. The law allows receivers of the UAE passport to keep their existing citizenship.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 30, 2021