مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، حریت رہنما شہید

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، حریت رہنما شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے جموں کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے، قابض فوج نے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں حریت رہنما کو شہید کر دیا ہے، شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت غنی خواجہ کے نام سے ہوئی ہے ۔فورسز کی فائرنگ سے بیس سے زائد دکانیں اور مکانات بھی متاثر ہوئے۔

کے ایم ایس کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھر تلاش کا سلسلہ کیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے، جبکہ قابض فوج نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی آپریشن شروع کر دیا ہے، اور علاقے کے تمام خارجی راستے بند کر دیئے ہیں اور اس روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک بھی بند کر دی گئی ہے۔