ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یمن میں موجود حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کردی ہے۔
سعودی عرب کے نے حوثی باغیوں کو نئے امن منصوبے کی پیشکش کی ہے ،، جسکے تحت یمنی دارالحکومت صنعا کا ائیر پورٹ بحال کیا جائے گا اور بحری پابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔
حوثی ملیشیاکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی پیشکش میں کچھ نیا نہیں ہے، حوثی جنگجو سعودی عرب، عمان اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھیں گے۔
حالیہ دنوں میں سعودی تنصیبات پر حوثیوں کے ڈرون حملوں میں شدت آگئی تھی۔