ایران کیساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے، امریکا غیر قانونی پابندیاں ہٹائے، چین

ایران کیساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے، امریکا غیر قانونی پابندیاں ہٹائے، چین

چینی سفیر نے ویانا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو فوری طور ایران پر لگائی گئی غیر قانوی پابندیاں ختم کر دینی چاہئیں۔ آسٹریا کےشہر ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں چین کے علاوہ فرانس، جرمنی اور روس کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ امریکا کے ساتھ ایران کے براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے جوہری معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے کا عندیہ دیا ہے۔