امریکی وزیر خارجہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

Published On 12 April,2021 08:05 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر امریکی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وبا کے دنوں میں امریکی مسلمان فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی ہم ان کے مقروض ہیں۔ تمام مسلمان ملکوں کے ساتھ دوستی اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہیں۔