تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو نے اپنی ظالمانہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، اس کے بعد عالمی میڈیا کو امید ہو چلی تھی کہ شاید غزہ کی کشیدہ صورتحال میں کمی آئے اور جنگ بندی کا کوئی راستے نکلے گا تاہم اب تمام امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔
جوبائیڈن کے ٹیلی فونک رابطے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم کی ایک نئی ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں کہ غزہ کو مکمل خاموش کرانے تک حملے جاری رہیں گے۔
I spoke with 70 foreign Ambassadors and diplomats today in Tel Aviv.
— Benjamin Netanyahu (@netanyahu) May 19, 2021
I shared with them the truth and the facts about Israel s rightful battle to defend its people. https://t.co/4kh6fUcfQ2
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوبائیڈن کے مشکور ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے کا تحفظ کرتا ہے۔
بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کی سلامتی ہمارے اولین مقاصد میں شامل ہے، جب تک یہ حاصل نہیں ہوجاتا، یہ جنگی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔