نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کینیڈا اور ویٹیکن سے کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کینیڈا کے ایک مذہبی سکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ان ماہرین نے کینیڈا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے دوسرے سکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک مذہبی بورڈنگ سکول سے 2 سو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض بچوں کی عمر صرف تین سال تھی۔