کینیڈین وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کیلئے پہلے مسلمان جج کو نامزد کردیا

Published On 18 June,2021 05:18 pm

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ کے لیے پہلے مسلمان جج کو نامزد کردیا۔

افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والے محمود جمال اس سےپہلے انٹاریو کی کورٹ آف اپیل میں تعینات تھے۔

ٹویٹر پر خبر شیئر کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس محمود جمال ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔

افریقی ملک کینیا میں پیدا ہونے والے محمود جمال کے آباؤ اجداد بر صغیر سے کینیا منتقل ہوگئے تھے۔
 

Advertisement