سعودی عرب میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ کیا ہوگی؟ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

سعودی عرب میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ کیا ہوگی؟ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

سعودی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن جبکہ یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگی۔ اس کے علاوہ وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی مورخہ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ تاہم اس کا حتمی تاریخ کا اعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔