کابل دھماکوں کی مذمت، حملہ آوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے: امریکی صدر

کابل دھماکوں کی مذمت، حملہ آوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے: امریکی صدر

واشنگٹن میں افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو زندگیاں کھو دیں وہ آزادی کی خدمت میں گئیں، ہم یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے، ہم مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ افراد کے انخلا کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حملہ کس نے کرایا ابھی کچھ نہیں کہ سکتے، کابل دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے، اگر افغانستان میں اضافی فوجیوں کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے۔