افغان طالبان کی نئی کابینہ میں کون کون شامل

Published On 07 September,2021 09:49 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے اپنی نئی حکومت کا اعلان کیا ہے ، جس میں ایک وزیراعظم جبکہ دو کو نائب وزرائے اعظم نامزد کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان عبوری حکومت کے اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس میں محمد حسن اخوند وزیراعظم ہوں گے اور طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر ان کے نائب ہوں گے۔

کایبنہ کی مکمل فہرست ساتھ منسلک تصاویر میں موجود ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ایک عبوری سیٹ اپ ہے جسے فی الوقت ملکی معاملات چلانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ سپریم کمانڈر ،امیرالمومین اور نئی حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

طالبان ترجمان نے اپنی نئی حکومت میں دیے جانے والے عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے 33 رکنی کابینہ میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔

 

کابینہ اراکین کے نام:

1: ملا محمد حسن اخوند، وزیرِ اعظم

2: ملا عبدالغنی برادر، نائب وزیرِ اعظم

3: مولوی عبدالسلام حنفی، نائب وزیرِ اعظم

4: مولوی محمد یعقوب مجاہد، دفاع

5: ملا سراج الدین حقانی، داخلہ

6: امیر خان متقی، خارجہ

7: ملا ہدایت اللہ بدری، مالیات

8: ملا خیراللہ خیر خواہ، اطلاعات و ثقافت

9: ملا عبداللطیف منصور، پانی و بجلی

10: عبدالباقی حقانی، تعلیم

11: نجیب اللہ حقانی، برقی مواصلات

12: خلیل الرحمان حقانی، پناہ گزین افراد

13: عبدالحق وثیق، انٹیلیجنس

14: حاجی ادریس، سربراہ افغانستان بینک

15: قاری دین محمد حنیف، اقتصادیات

16: مولوی عبدالحاکم شریعہ، وزیرِ انصاف

17: نوراللہ نوری، سرحد و قبائل

18: یونس اخوندزادہ، دیہی ترقی

19: ملا عبدالمنّان عمری، عوامی بہبود

20: ملا محمد عیسیٰ اخوند، کان کنی

21: فصیح الدین، چیف آف سٹاف

22: شیر محمد عباس ستانکزئی، نائب وزیرِ خارجہ اُمور

23: مولوی نور جلال، نائب وزیرِ خارجہ

24: ذبیح اللہ مجاہد، نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت

25: ملا تاج میر جواد، نائب سربراہ اوّل برائے انٹیلیجنس

26: ملا رحمت اللہ نجیب، نائب سربراہ انٹیلیجنس

27: ملا عبدالحق، نائب وزیرِ داخلہ برائے انسدادِ منشیات