افغانستان میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد ہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے علاقے جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر رکشے میں سوار مسلح افراد نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی چل بسے، ان میں 2 چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو طالبان اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔