افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ،2افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ،2افراد زخمی

افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ یہ دھماکہ بھی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی طرح ہی تھا جبکہ دونوں میں ایک ہی طرح کی دھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا۔