جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشنا میں مدرسے کی طالبات سے زبردستی زیادتی کرنے والے استاد کو سزائے موت سنا دی گئی، مجرم نے 13 طالبات کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ہائیکورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا جس میں ایک مدرسے کے استاد پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے 13 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، زیریں عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ہائیکورٹ نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مدرسے کے استاد کو سزائے موت سنا دی۔