سعودی ولی عہد کی ثالثی کوششوں کے بعد روس یوکرین جنگ کے 10 قیدی رہا

سعودی ولی عہد کی ثالثی کوششوں کے بعد روس یوکرین جنگ کے 10 قیدی رہا

سعودی ولی عہد ان قیدیوں کی رہائی کے لئے کریملن اور یوکرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے، محمد بن سلمان کی کوششوں کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتا طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت 5 برطانوی شہریوں، ایک مراکشی،ایک سویڈش، ایک کروٹ اور دو امریکیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، ان غیرملکیوں کو یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران میں گرفتارکیا گیا تھا،برطانیہ اورامریکا نے قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔