کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی، عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں میں سے 6 کی حالت ناذک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔