نیویارک: (ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکوں کی شدت مختلف تھی جو کہ اڑھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا پہلا جھٹکا 2 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا، پہلے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔