اماراتی طیارے کیساتھ دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی

اماراتی طیارے کیساتھ دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی گئی، بعد میں انجینئرز نے طیارے کو اچھی طرح چیک کرنے کے بعد منزل کی طرف روانہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ طیارے نے کٹھمنڈو ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے اڑان بھری تھی کہ اسے حادثہ پیش آ گیا جبکہ نیپال ایوی ایشن حکام کے مطابق کٹھمنڈو ایئرپورٹ کے تمام آپریشن نارمل ہیں۔